ڈکیتی ،چوری کی مزید37وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مزید37 وارداتو ں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریو ں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ سے زیادتی اور4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ57ج ب کے عباس کی بیٹی(ز) کو اوباش ملز م محمد راشد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گلبرگ سی کے معراج کی اہلیہ(ع) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان راشد وغیرہ،رضا آباد کے علاقہ ظفر آباد کے مختار علی کی بیٹی (ش) کو ملزمان محسن وغیرہ، صدر کے علاقہ نذیر کالونی کے جمیل کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے اشرف کی اہلیہ (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، صدر کے علاقہ225ر۔ب کے فیصل کا بیٹا بلاول مدرسہ پڑھنے گیا اور چک جھمرہ کی بشریٰ بی بی کا شوہر اکبر علی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ڈگلس پورہ کے قریب بہرام شاہ سے دو لاکھ کی نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، عارف سے لیپ ٹاپ وفون چھین لیا، چکی چوک میں شہباز سے5ہزار، سعید کالونی میں وسیم عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، نور پور کے عامر محمود علی سے 4ہزار وفون چھین لیا، کلاش پارک کے شاہد سے35ہزار و فون،30ج ب کے فیصل کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 239ر۔ب کے ثمر عباس کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، کینال روڈ پر اعظم کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 66ج ب کے ساجد محمود کی حویلی سے بیل چوری، سمندری روڈ پر بابرنعیم سے 10ہزار وفون چھین لیا، رسول پورہ کے قریب فیضان علوی سے لیپ ٹاپ ونقدی، نیامت ٹائون کے وقاص کے ڈیرہ سے بکرے چوری،224ر۔ب کے قریب بابر خان سے40ہزار وفون، 59گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 77گ ب کے عبدالواحد سے 45ہزار وفون، 643گ ب کے نواز سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، مکوآنہ کے عصمت اللہ کے گھر کا صفایا کردیا گیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے ہارون سے نقدی وفون، حسوکہ کے طاہر عباس کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔ علاوہ ازیں مختار کالونی سے سفیان حفیظ، زبیر کالونی کے ارشد،51ج ب کے مجاہد چیمہ، لاثانی روڈ پر انور، 202ر۔ب کے ریاض احمد ،رحیم ویلی کے ساجد، 67ج ب کے معظم، ذوالفقار کالونی کے سلطان یونس، جڑانوالہ سے رحمان،53گ ب کے عمر فاروق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں