نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سماجی شخصیت قتل،لڑائی جھگڑوں میں3افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ کے نواح میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں معروف سماجی شخصیت قتل، جبکہ لڑائی جھگڑوں کے دوران گولیاں لگنے سے3افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے، تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 133ر۔ب کی معروف سماجی شخصیت سعید چیمہ ولد شفیع چیمہ گزشتہ شام گھر سے پیدل ڈیرہ پر جا رہاتھا کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سعید چیمہ موقع پر دم توڑ گیا، ذرائع کے مطابق سعید چیمہ کی تین مختلف گروپوں کیساتھ دشمن بھی چلی آ رہی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ 45ج ب کے راشد علی نے بتایا کہ محلہ دارملزم سہیل اس سے ادھار سودا سلف مانگتا تھا انکار کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب میں ہائوسنگ سوسائٹی کے رہاشی احتشام ولد نصیر احمد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، جھنگ بازار کے علاقہ سلطان چوک میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان سے مخالف اظہر گل کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں