گوکڈ فراڈ کیس ،تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی نے اے کروڑوں روپے مالیت کا اصلی سونا تبدیل کرنے والے پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بنک کے پکڑے جانے والے ملازمین سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا مزید گرفتاریاں متوقع، ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ثاقب سلطان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزٹ سرکل فیصل آباد طارق محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او اجمل حسین نے پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بنک ماموں کانجن میں چھاپہ مار کر گولڈ فنانس سکیم فراڈ میں ملوث دو بنک ملازمین طاہر محمود ، منظور شدہ بنک پینل گولڈ اسمتھ اور عبدالرزاق کیشئرکو حراست میں لیکر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ملزمان نے مختلف شہریوں کی جانب سے بنک میں رکھوائے جانے والے سونا کی تحقیقات کی تومعلوم ہوا ملزمان نے اصلی سونے کے 17 تھیلے جن میں تقریبا580گرام سونا غائب تھا، جبکہ دیگر 36کیسز میں تقریبا 1376.5 گرام جعلی سونااور6کیسز میں تقریبا244 گرام جزوی جعلی سونا اور 48کیسز میں تقریبا 1742.5 گرام کم وزن سونا برآمدہوا، جن کی مالیت تقریبا ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں