واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی مین چیٹ لسٹ کو غیر ضروری بزنس پیغامات سے پاک رکھنے کے لییآفرز اینڈ اپ ڈیٹس کے نام سے الگ فولڈر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔اس فیچر کے تحت بڑی کمپنیوں کے پیغامات مقررہ وقت کے بعد خودکار طور پر علیحدہ فولڈر میں منتقل ہو جائیں گے، جبکہ صارفین اسے بند کرنے کا اختیار بھی رکھیں گے۔اس فیچر کے تحت بینکوں، ایئرلائنز، ریٹیلرز اور دیگر بڑی کمپنیوں کے پیغامات خودکار طور پر آفرز اینڈ اپ ڈیٹس نامی الگ فولڈر میں منتقل کر دیے جائیں گے تاکہ مین ان باکس کم مصروف اور زیادہ منظم رہے۔میٹا کے مطابق اس فیچر کی مختلف اوقات کے ساتھ آزمائش جاری ہے۔ بعض صورتوں میں بزنس پیغامات چند گھنٹوں بعد جبکہ بعض میں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد نئے فولڈر میں منتقل ہوں گے۔تاہم صارفین اس فیچر کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں، البتہ پیغامات منتقل ہونے کے وقت میں اپنی مرضی سے تبدیلی کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔فی الحال اس فیچر کی آزمائش صرف واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم استعمال کرنے والے منتخب شراکت داروں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔چھوٹے کاروبار اور انفرادی واٹس ایپ بزنس اکانٹس اس سہولت میں شامل نہیں، تاہم میٹا کا کہنا ہے کہ آزمائشی نتائج کی بنیاد پر مستقبل میں اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں