2ٹریفک حادثات میں3افرادجاں بحق،خاتون سمیت4زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار ) ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم’ نوجوان جاں بحق’ 3زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کی حدود شیخوپورہ روڈ پر اڈا جوہل کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں 20دسالہ تنویر اور 18 سالہ اعظم جاں بحق ہو گئے جبکہ 25سالہ عبداللہ، 30سالہ آفاق اور 40سالہ محسن زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونیوالے افراد کی نعشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے سپرد کر دیں۔ مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں ثناء ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 195ر۔ب پھاٹک کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، بیوی بری طرح زخمی ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، بتایا جاتا ہے کہ202ر۔ب بھائی والا کا رہائشی ناصر سعید ولد چوہدری شریف اپنی اہلیہ نازیہ سعید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جنڈ والا 195ر۔ب سے واپس گھر آ رہے تھے کہ جب وہ ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا توچیمہ برادرزکی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ناصر سعید دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ اس کی اہلیہ کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں