خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کی شناخت نہ ہو سکی، ابتدائی طور پر اموات کی وجہ نشے کی زیادتی بتائی جا رہی ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ ترجمان کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پا ئوپل کے نیچے سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شناخت اور مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں