گوجرہ میں 14سالہ لڑکے سمیت2دوشیزائیں اغوائ

گوجرہ ( نامہ نگار )دو مختلف واقعات میں چودہ سا لہ بچے اور دو دو شیزائوںکو اغوا کرلیاگیا ۔ محلہ سرا ج ٹائو ن کے محمد ناظم نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی 16 سا لہ ہمشیرہ میرب بتول گھر میں موجود تھی کہ محلہ مذکور کے حیدر علی وغیرہ پا نچ افراد آ گئے اور اسکو زبردستی اغوا کر کے فرار ہوگئے ۔ علا وہ ازیں مجاہد پارک کے اکبر علی نے تھا نہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکا 14 سا لہ بیٹا زین اور10 سا لہ بیٹی گھر میں موجودتھے کہ چک نمبر 46 گ ب کے رحما ن علی وغیرہ تین افراد آ گئے اور انہیں اغوا کرکے فرار ہو گئے سٹی پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں