عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کر دی

نارووال( بیوروچیف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن)کی عوامی خدمت، ترقیاتی ایجنڈے اور عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا ووٹ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34،فور کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی امیدوار مریم جاوید کی شاندار کامیابی پر اہلیان ضلع نارووال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عوام نے 28,664 ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن)کی امیدوار کو کامیاب بنایا جبکہ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی، ایم ایم ایل اور دیگر موقع پرست عناصر کے مشترکہ امیدوار کو 22,827 ووٹ ملے، یہ صرف ایک انتخابی کامیابی نہیں بلکہ عوام کا واضح اور دوٹوک فیصلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں