واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیاست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا دھچکا لگ گیا۔25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائرکردیا۔ڈیموکریٹک ریاستوں کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے 60 تجارتی شراکت داروں پر عائد ٹیرف انتظامیہ کے اختیارات سے تجاوز ہے۔




