اسلام آباد(بیوروچیف) غیر قانونی مصنوعات، جعلی ٹیکس اسٹمپس اور بارکوڈ والی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت حکومت نے جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر غیر قانونی طور پر تیار یا فروخت کی جانے والی قابلِ ڈیوٹی اشیا کے خلاف کارروائی مزید سخت کرتے ہوئے ایسی تمام مصنوعات کے ساتھ انہیں منتقل کرنے والی گاڑیوں کی ضبطی کا بھیبھی فیصلہ کیا ہے۔فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26میں ترمیم کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ وہ جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیا جو غیر قانونی طور پر تیار یا پیدا کی گئی ہوں یا جن پر اس ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کی گئی ہو، ضبط کی جا سکیں گی۔




