جوابی کاپیوں کی مارکنگ ذمہ داری سے کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ کے مارکنگ سنٹرز اور ایف ایس سی کے عملی امتحانات کی لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین بورڈ نے مارکنگ کے عمل اور عملی امتحانات میں شفافیت، میرٹ اور احتیاط کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق جوابی کاپیوں کی مارکنگ انتہائی ذمہ داری، دیانتداری اور غیر جانبداری سے کی جائے، کیونکہ یہ ہزاروں طلبہ و طالبات کے مستقبل سے جڑا اہم معاملہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا کہ عملی امتحانات طلبہ و طالبات کی حقیقی صلاحیتوں، مہارت اور عملی کارکردگی جانچنے کا موثر ذریعہ ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پریکٹیکلز کے انعقاد میں بھی میرٹ، شفافیت اور احتیاط کے تمام تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں تاکہ امتحانی نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں