پشاور(سپورٹس نیوز) تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیاتھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی احسان اللہ محسود نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی۔ پہلے رائونڈ میں احسان محسود نے قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا اور سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان اللہ محسود نے کہا کہ چیمپئن شپ میں کامیابی کیلئے دعا اور حوصلہ افزائی پر عوام کے شکر گزار ہوں، گولڈ میڈل پاکستان کے عوام کے نام کرتا ہوں۔اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی آصف محسود نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ احسان محسود نے پاکستان اور وزیرستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، احسان محسود کیلئے نوکری کا اعلان کرتا ہوں۔




