مزید بارشوں کا امکان

لاہور (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2سے3روز مزید بارش کی پیشگوئی کردی لاہور میں آج بھی آسمان پربادل چھائے ہوئے ہیں،مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،شہر میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کیمطابق پنجاب میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں