الیکشن بھوآنہ بازار،ملک محمد حسین دستبردار،شیخ بلال الٰہی اور محمد یحییٰ گروپ میں ون ٹو ون مقابلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بھوآنہ بازار کی الیکشن سرگرمیاں تیز’ ملک محمد حسین’ شیخ بلال الٰہی پینل کے حق میں دستبردار ہو گئے، شیخ بلال الٰہی اور حافظ محمد یحییٰ پینل کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے 24 اگست کو ہونیوالے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ملک محمد حسین نے شیخ بلال الٰہی پینل کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔ اب انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے الیکشن میں دو گروپوں شیخ بلال الٰہی اور حافظ محمد یحییٰ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے 322 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں شیخ بلال الٰہی اور حافظ محمد یحییٰ گروپ نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ دونوں نے ووٹرز سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور ڈور ٹوڈور کمپین چلا رہے ہیں۔ کامیابی کیلئے دونوں گروپ پُرامید ہیں۔ تاہم بازار کی آواز شیخ بلال الٰہی گروپ کے حق میں ہے۔ اس کا فیصلہ الیکشن والے دن ہو گا۔ دونوں گروپ کے ووٹرز اور سپورٹرز بھی پُرجوش ہیں۔ بازار میں الیکشن کے حوالے سے خوب گہما گہمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں