فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فیصل آباد صدر نے اپنی انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ ڈجکوٹ کے علاقے میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی میں ملوث ایک تاجر کے گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے تقریباً 100من گندم برآمد ہوئی جو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور عوامی مفاد کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ ایسے افراد کے خلاف آئندہ بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




