فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی ہمشیرہ اور مرحوم شیخ محمد اسلم کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نیک سیرت’ خوش اخلاق اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج 5 اگست بروز بدھ 6 بجے شام بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے گی۔ انکی رہائشگاہ ریاض الجنہ خالد بن ولید روڈ مین ڈائیوو روڈ میں ہے۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔




