سعودیہ اسرائیل کشیدگی،بھارتی مڈل ایسٹ اکنامک کو ریڈور منصوبے کو دھچکا

کراچی (بیوروچیف) سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارت کے اہم علاقائی منصوبے انڈیا۔مڈل ایسٹ۔یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای سی) کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جسے کبھی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا متبادل قرار دیا گیا تھا جو اب غیریقینی کا شکار ہوگیا ہے ۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق منصوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ، آبنائے ہرمز اور باب المندب کا متبادل بتایا گیاتھا، ریاض کا مصر اور شام کے راستے متبادل منصوبوں پر کام ، بھارت کیلئے اسرائیل کو چھوڑنا مشکل ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق آئی ایم ای سی کو نہ صرف ایک بڑے تجارتی و معاشی منصوبے کے طور پر پیش کیا گیا بلکہ اسے آبنائے ہرمز اور باب المندب جیسے حساس بحری راستوں کے متبادل کے طور پر بھی دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں