ازبک ایئر لائن کا تاشقند تا کراچی پروازوں کا اعلان

کراچی (بیوروچیف)ازبکستان کی نجی بجٹ ایئر لائن سینٹرم ایئر نے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق نئی سروس کا آغاز 3ستمبر سے کیا جائے گا، جس کے تحت ہفتہ وار چار دوطرفہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ایئر لائن کے شیڈول کے مطابق پروازیں C6-565 اور C6-566ہر جمعرات اور اتوار کو تاشقند اور کراچی کے درمیان چلائی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر، سیاحت اور تجارتی روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔سینٹرم ایئر کا آغاز 18 جنوری 2023 کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کیا گیا تھا۔ مختصر عرصے میں ایئر لائن نے اپنے آپریشنز میں نمایاں توسیع کرتے ہوئے 16 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ 18 ممالک کے 56 مقامات کے لیے پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ سینٹرم ایئر 21 اپریل 2026 سے تاشقند اور لاہور کے درمیان بھی براہِ راست پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جبکہ اب کراچی کو بھی اپنے بین الاقوامی روٹ نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں