PTIرہنمائوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بانی PTI عمران خان کی 3سالہ قید پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آج5اگست بروز بدھ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ‘ اس تناظر میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور PTIسے تعلق رکھنے والے موجودہ و سابق ارکان اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کی بڑی تعداد منظر عام سے غائب نظر آنے لگی ہے اور انہیں پولیس چھاپوں کے باعث ممکن گرفتاریوں سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے، اس وقت فیصل آباد میں ایسی صورتحال نظر آتی ہے کہ پولیس PTIکے احتجاج کو روکنے کیلئے متحرک ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ و سابق ارکان اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کاکن ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں