سفاک شخص نے ماں اور پڑوسن کوقتل کردیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے ہربنس پورہ میں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے پیچ کس کے وار سے والدہ اور پڑوسن کو قتل جبکہ دو لڑکیوں کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمن میں گھریلو تنازع کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بدبخت بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ اور ہمسایہ خاتون کو پیچ کس کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیچ کس کے وار سے 23 سالہ اقصیٰ اور 13سالہ عارفہ کو بھی زخمی کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ کنیز فاطمہ اور 52 سالہ سلطانہ عمران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس، فرانزک ٹیم اور دیگر تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس کی شناخت اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں