پاکستان نے2023کے بعد پہلی بار اوے ٹیسٹ جیت لیا

کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر لی۔ قومی ٹیم نے تقریبا دو برس بعد اوے کنڈیشنز میں کامیابی سمیٹی، جبکہ کسی بھی حریف کو اس کے اپنے میدان میں ٹیسٹ میں شکست دینے کے لیے اسے آٹھ میچز کا انتظار کرنا پڑا۔اس سے قبل پاکستان نے جولائی 2023 میں کولمبو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دی تھی، جو بیرون ملک اس کی آخری ٹیسٹ فتح تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ کولمبو ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور بنایا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا کے خلاف اس کامیابی کے بعد پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین، جنوبی افریقہ کے خلاف دو، بنگلادیش کے خلاف دو اور ویسٹ انڈیز کے خلاف موجودہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے اوے ٹیسٹ جیت کا انتظار ختم کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں