آج صبح سویرے بارش شہر کا موسم سہانا ہو گیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)شہر اور گردو نواح میں آج صبح سویرے پھر ہلکی پھلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ واسا ترجمان کے مطابق ڈوگر بستی میں 9ملی میٹر ‘ غلام محمد آباد میں8ملی میٹر’ گلستان کالونی اور اطراف میں 8 ملی میٹر’ علامہ اقبال کالونی اور جیل روڈ پر 7’7ملی میٹر’ مدینہ ٹائون میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر واسا سٹاف مقررہ ڈیوٹی پوائنٹس پرپہنچ گیا تمام مشینری کو آپریشنل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں