گو جرہ (نامہ نگار)تیز رفتار ڈالہ کی موٹر سائیکل رکشہ کوٹکر،خاتون سمیت دو افرادشدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر219ر ب فصل آباد کی زنیرہ بی بی اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ نمبر9947 کے ڈی کیوپر سوار گوجرہ سے فیصل اباد کی طرف جا رہے تھے کہ پینسرہ روڈپرشوگر مل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے ڈالا نمبری 6356 ایل ایچ این نے رکشہ کو ٹکردے دی ماری جس کے نتیجہ میں زنیرہ بی بی دختر لیاقت علی اوررکشہ ڈرائیور شان شدیدزخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاجہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاتھانہ صدرپولیس نے ڈالا قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




