ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی راستے پر متفق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے راستے کی جغرافیائی حدود پر متفق ہوگئے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان معاہدے کے مشترکہ اعلامیے کی تیاریاں کر رہے ہیں، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے، جب کوئی تیسرا فریق اس میں مداخلت نہ کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایرانی حکام پاکستان اور قطر میں اس معاملے میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکا، عمان اور ایران کے درمیان 60روز کے عارضی انتظام پر اتفاق ہوا ہے، معاہدے کے تحت خلیجی ملکوں کی جانب جانے والے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی پانیوں کا راستہ اختیار کریں گے، جبکہ آبنائے ہرمز سے بحیرہ عرب جانے والے بحری جہاز عمانی پانیوں سے سفر کریں گے۔60دن کی اس مدت کے دوران کوئی فیس نہیں لی جائے گی، فریقین 30دن کے اندر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے پر کام کریں گے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے واضح کیا کہ مذاکرات صرف مسقط اور تہران کے درمیان ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں