PFAکا چھاپہ،5من جعلی مصالہ جات برآمد،فیکٹری سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شیرسنگھ والا سفینہ ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی، 5من جعلی مصالحہ جات برآمد’ مشینری وغیرہ قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی احسن محمود نے بتایا کہ اسکو اطلاع ملی تھی کہ 219 رب شیرسنگھ والا میں نوید مسیح بھٹی نے جعلی مصالحہ تیار کرنیوالی فیکٹری لگا رکھی ہے اور مختلف برانڈ کے پیکنگ میں جعلی مصالحہ جات شہر بھر میں فروخت کیے جاتے ہیں جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو نیشنل فوڈ کمپنی کے قورمہ’ حلیم’ بریانی’ اچار گوشت اور کڑاہی گوشت کے جعلی مصالحہ کی پیکنگ کی جا رہی تھی اور موقع پر 100 کلوگرام پیکنگ شدہ جعلی مصالحہ جات اور 95 کلو سے زائد جعلی مصالحہ جات جو کہ پیکنگ کیلئے رکھے ہوئے برآمد کر لئے۔ فیکٹری مالک نوید مسیح کو قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا اور پیکنگ اور مصالحہ جات کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور جعلی مصالحہ جات قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں