پٹرول اور ڈیزل سستا پٹرولیم لیوی میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2روپے20پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔مٹی کا تیل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔دوسری جانب اوگرا اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی 81 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 74 روپے28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں