جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل و ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہو گئے ساتھی فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر انچارج انویسٹیگیشن نعیم ضیا پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی میں ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں نامزد گرفتار 2 ڈاکوئوں اکبر علی ولد فتح ساکن 58 گ ب،صہیب ولد عاشق علی ساکن 234 گ ب کو برآمدگی کیلئے چک نمبر 354 گ ب جا رہا تھا کہ راستہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اپنے 2 ساتھی ڈاکوئوں کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا اور چک نمبر 353 گ ب کی جانب فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عمران ملک انچارج چوکی نوید شہید رانا شاہجہان بھی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو اکبر علی اور صہیب زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران تاجر کو قتل کر دیا تھا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس تھانہ صدر نے ایس ایچ او عمران ملک کی مدعیت میں مبینہ پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔




