سٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 82ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82ہزار 347پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81ہزار 430پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں