فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آ باد محمد نعمان صدیق نے واسا بوٹلنگ پلانٹ کا دورہ کیا اور پلانٹ میں پانی کے معیار، فلٹریشن، پرا سیسنگ اور بوٹلنگ کے تمام مراحل کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے پانی کی کوالٹی،ٹیسٹنگ کے عمل ، لیبارٹر ی رپورٹس اور متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بوٹلنگ پلانٹ میں صفائی، فلٹریشن اور ذخیرہ کے انتظامات مزید موثر بنانیکی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔




