گلفشاں کالونی فروٹ چاٹ کی دکان میں آتشزدگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ گلفشاں کالونی میںفروٹ چاٹ کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا فرنیچر اور فریزر جل گئے تفصیل کے مطابق وقار فروٹ چاٹ، نزد منہاج القرآن مسجد گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں ڈیپ فریزر کے کمپریسر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دکان میں موجود پلاسٹک کی میزوں اور کرسیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو فائر فائٹر کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا، اردگرد کی مارکیٹ کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، آگ سے متاثرہ رقبہ تقریباً نصف مرلہ تھا، آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں