فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس ناکام، آج پھر مزید 37مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوںا ور رکشوں سے محروم کردیا گیا ، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں اور 2نوجوانوںکو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے شاہزیب کی ہمشیرہ (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ٹھیکری والا کے علاقہ276ج ب کے عمران کی بیٹی(الف) کو ملزمان علی وغیرہ، ایئر پورٹ کے علاقہ67ج ب کے یوسف کی بیٹی (ع) کو ملزمان نعیم وغیرہ نے اغوا کر لیا’ رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون کا رہائشی کامران علی کا بھائی اور جڑانوالہ کے علاقہ69گ ب کے صفدر علی کا والد گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری بازار کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کر سوا لاکھ کا موبائل چھین لیا،موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ کے اختر علی کے گودام سے لاکھوں کی مشینری چوری، محمد پورہ گول لکڑ والا کے قریب ےٰسین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، اقبال ٹائون میں عمران کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 217ر۔ب کے ثناء اللہ کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، 208ر۔ب کے گلفام کی دکان پر آنے والے ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، امین ٹائون کے قریب آصف علی سے جھپٹا مار کر ڈلیوری بوائے سے فون چھین لیا، سمال اسٹیٹ کے قریب یاسر سلیم کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری، بھائی والا کے یوسف کے گھر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، منیر پارک کے کاشف سے1لاکھ کا فون چھین لیا، 110ج ب کے نواز سے30ہزار و فون چھین لیا،131 ج ب کے محمد علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،علی ٹائون کے قاسم کی حویلی سے مویشی چوری،75گ ب کے خالد محمود کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 242ر۔ب کے طارق محمود کے گھر سے بکرے چوری، امجد پارک جڑانوالہ کے رائے ظہور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری، 64گ ب کے جاوید سے15ہزار،352گ ب کے علی حسن سے60ہزار وفون چھین لیا، 107گ ب کے منور حسین کے رقبہ سے قیمتی سامان چوری، 582گ ب کے عامر سہیل سے 50ہزار وفون چھین لیا، 653گ ب کے رائے شہباز کے رقبہ سے درخت چوری، کھرڑیانوالہ کے کاشف کی دکان سے کپڑا چوری، 261ر۔ب کے راحیل سے 96ہزار وفون چھین لیا، جلی ترہانہ کے خان محمد کے ڈیرہ سے سامان چوری، 551گ ب کے نعیم عباس کے گھر سے 15لاکھ کے زیورات نقدی و قیمتی سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں 144ر۔ب کے ٹرانسپورٹر ظہور کی کوسٹر، جج والا کے ارشاد،279ر۔ب کے عمر خان،219ر۔ب کے ضیغم علی، مجاہد ہسپتال سے عادل، دکن پارک سے زین، 71گ ب کے حسن، قصبہ تاندلیانوالہ کے یاسر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




