جشن آزادی منانے کی تیاریاں،عوام میں جوش و جذبہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر کے اہم بازاروں، چوکوں اور شاہراہوں پر قومی پرچموں، رنگ برنگی جھنڈیوں، بیجز اور سٹکرز کے سٹالز سج گئے ہیں، خریداروں کا بھی رش لگ گیا ۔قومی پرچم سے ہم رنگ اشیاء سٹالز کی زینت بن گئیں، شہریوں کی جھنڈیوں،جھنڈ وںاوربیجزکی خریداری میںخصوصی دلچسپی بڑھ گئی، کپڑے، جیولری، بیگ اور بچوں کے کھلونے بھی شہریوںکی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ گھروں،محلوں،گلیوں اوربازاروں کی سجاوٹ کیلئے شہری خریداری میں مصروف ہیں ۔ سرکاری و نجی عمارات اور بازاروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کا دن جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہوتا ہے، جشن آزادی بھرپورطریقے سے منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں