ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ میں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 1884کے بعد سے یعنی 42 1سال میں شہر میں ریکارڈ کیا جانے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی موسمیاتی رصدگاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ڈولفن کے باعث گرم ہوائیں شہر کی جانب آنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔رصدگاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 1884 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔




