بسنت جنوری 2027ء کے آخر میں منانے کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) بسنت 2027 روایت کے برعکس جنوری میں منائی جائے گی۔ ذرائع کیمطابق فروری میں رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر بسنت جنوری کے آخر میں منانے کی تجویز زیرِغور ہے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر ڈور،گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دیے جانے کا امکان ہے۔مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیشرفت متوقع ہے،جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور ضوابط بھی طے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں