لائسنس کی تجدید نہ کروانے پر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی ہو گی

لاہور (بیوروچیف) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے لائسنس کی معیاد ختم ہونے والے ڈاکٹرز کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ 6ماہ میں تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز کے لیے لائسنس کا فعال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں