تاجر کی گاڑی سے 1کروڑ چوری کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے تاجر کی گاڑی سے ایک کروڑ کی رقم چوری کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق طارق آباد کے رہائشی تاجر انس ولدضیاء اﷲ نے بتایا کہ وہ کپڑے کا کاروبار کرتا ہوں، دو روز قبل 11 اگست کو اپنے ملازم ارسلان کے ہمراہ ستیانہ روڈ حبیب بنک برانچ سے ایک کروڑ کی رقم نکلوا کر گاڑی میں رکھی، ارسلان گاڑی میں موجود تھا اسی دوران اس کے دوست شیر امین اور زوہیب ضیاء آئے وہ ان سے باتیں کرنے لگے تو ارسلان گاڑی سے رقم سے بھرا بیگ لیکر رفوچکر ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او بٹالہ کالونی نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ کی رقم برآمد کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں