نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے علاقہ 467 گ ب شریف آباد میں نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سمندری کے علاقہ 420 گ ب کا رہائشی 19سالہ الطاف ولد مولا مسیح جو کہ احمد بٹ کے ڈیرہ پر ملازمت کرتا تھا، اس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر سر میں گولی مار کر لی’ فائرنگ کی آواز سن کر دیگر ملازم موقع پر پہنچے تو الطاف مسیح خون میں لت پت پڑا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں