آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 34افراد زخمی

سوات(بیوروچیف)تحصیل کبل کے علاقوں ڈاگے اور قلاگے میں آوارہ اور بالے کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 34افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ٹی ٹی اور اے آر وی کے انجکشن لگانے کے بعد فارغ کردیا گیا، جبکہ چار شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال میں دستیاب طبی وسائل کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ اور بالے کتوں کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کی جائے تاکہ مزید شہریوں، خصوصا بچوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں