اپنی خوشی سے زیادہ شوہر کی خوشی اہم ہے’ حنا خان

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی کٹھن مرحلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران انہوں نے اپنے شوہر راکی جیسوال کو دوسری شادی کرنے تک کا مشورہ دے دیا تھا۔اداکارہ کے مطابق ان کے رشتے کو عام اختلافات کے بجائے صحت سے جڑے ایسے سنگین حالات نے آزمایا جنہوں نے ان کی محبت اور وابستگی کا حقیقی امتحان لیا۔حنا خان نے اپنے پوڈکاسٹ میں راکی جیسوال کے ساتھ اپنے طویل تعلق اور بیماری کے دوران پیش آنے والے حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔ 38 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ اپنی بیماری اور راکی کی والدہ کی علالت کے دوران کئی ایسے مواقع آئے جب انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر حالات معمول پر نہ آسکیں تو وہ کسی اور سے شادی کرلیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکی کو یہ بھی یقین دلایا کہ اگر وہ اپنی زندگی میں کسی اور شخص کو منتخب کرتے ہیں تو وہ ان کے فیصلے پر خوش ہوں گی۔ حنا کے مطابق وہ راکی سے اتنی محبت کرتی ہیں کہ ان کے لیے اپنی خوشی سے زیادہ راکی کی خوشی اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات راکی کو آزمانے کے لیے نہیں کہی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں