سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,400ڈالر فی اونس کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود سے متعلق پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی معیشت کے اہم اعداد و شمار میں صارفین کے اعتماد اور ریٹیل سیلز میں کمی سامنے آنے کے بعد فوری طور پر شرح سود میں اضافے کے خدشات میں کچھ کمی آئی ہے، جس سے سونے کو سپورٹ ملی۔ماہرین کے مطابق عام طور پر شرح سود میں اضافہ غیر منافع بخش اثاثے یعنی سونے کے لیے دبا کا باعث بنتا ہے، کیونکہ بلند شرح سود کے ماحول میں سرمایہ کار دیگر منافع بخش اثاثوں کو ترجیح دے سکتے ہیں۔دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے مزید معاشی اقدامات کی دھمکی نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھا دی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔امریکی معیشت کی رفتار میں ممکنہ کمی، فیڈرل ریزرو کی شرح سود سے متعلق آئندہ پالیسی اور مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے لیے اہم عوامل قرار دیے جارہے ہیں۔سرمایہ کار اب امریکی معاشی اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جن سے سونے کی قیمت کی سمت مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں