گیس لیکج کے باعث جھلسنے والا چوتھا شخص بھی دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلسنے والا ایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ یاد رہے کہ 5 اگست کو مسعود آباد میں گیس لیکج کے باعث چاند قصائی کے گھر آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد بری طرح جھلس گئے تھے اور بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سمن آباد پولیس نے محکمہ سوئی گیس کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر جی ایم سوئی گیس’ دو ٹھیکیداروں سمیت 14 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں