فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 70 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے ڈنڈوں’ سوٹوں اور اینٹیں مار کر 6بھائیوں کو بری طرح زخمی کر دیا، زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 گ ب میں انس مین بازار میں حمام پر کٹنگ کروانے گیا وہاں پر آنیوالے امجد کیساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی تو امجد نے ساتھیوں کو بلایا اور انس کو تشدد کا نشانہ بنایا تو بھائی کیساتھ لڑائی ہونے اس کے بھائی افتخار’ مبشر علی’ مدثر علی’ اظہر علی اور زین پسران بشیر احمد پہنچ گئے تو دونوں پارٹیاں آپس میں گتھم گتھا ہو گئی اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا، ڈنڈے اور اینٹیں لگنے سے چھ بھائی بری طرح زخمی ہو گئے۔ حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ محمد عمران نے بتایا کہ ملزمان امجد وغیرہ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔




