کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ ساتھی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر 60 رب کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر مقامی فیکٹری میں کام کرنے والا خوشاب کا رہائشی 35سالہ اقبال اپنے ساتھی عثمان غنی ولد رمضان سکنہ وہاڑی کے ہمراہ ملز سے ڈیوٹی ختم کر کے کوارٹرز پر جا رہے تھے کہ جب وہ 60 رب کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال لایا گیا جہاں پر اقبال ولد محمد دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں