انڈونیشیا کے ساحل کے قریب زلزلہ’ سونامی کی وارننگ

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے ساحل کے قریب7.7شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریبا 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کردی۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں