پٹرولیم قیمتوں میں ہر15روزبعد ردوبدل کی تجویز

کراچی (بیوروچیف) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے معاملے پر وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال کردی گئی ہے۔کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خدا بخش کاکہناتھاکہ سمری میں مشرق وسطی کی جنگی صورت حال میں کمی کے باعث قیمتیں پہلے کی طرح ہر7یا15روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری طرف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافہ منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا،پیٹرول کیفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا،ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائیگا، پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسیفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔

ۖ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں