لاہور (بیوروچیف)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے فضائی آپریشن میں بوئنگ 787ڈریم لائنرزطیارے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پی آئی اے کی جانب سے اگلے ماہ بوئنگ 787ڈریم لائنرطیارے خریدے جائیں گے ۔PIA حکام کے مطابق آٹھ سالوں تک پی آئی اے 64کے قریب بوئنگ787طیارے خریدنے کا منصوبہ رکھتی ہے ،پی آئی اے امریکہ سے بوئنگ 787طیارے خریدے گی ۔ایک بوئنگ 787طیارے کی ممکنہ لاگت 248ملین ڈالر سے 355ملین ڈالر ہے ۔




