فیصل آباد ‘سمندری(سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار) ہائے رے غربت’ سنگدل ماں نے نومولود بیٹی کو 15ہزار میں فروخت کر دیا’ بچی خریدنے والی خاتون نے شوہر سے ملکر بچی کو 50ہزار میں بیچ ڈالا’ ترکھانی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے والدین اور فروخت کرنیوالے6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی زاہد بشیر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر 50گ ب پہنچا تو معلوم ہوا کہ سعدیہ دختر جمیل غوث کی شادی 9 سال قبل راشد ولد رشید سکنہ 361 ج ب گوجرہ کیساتھ ہوئی تھی،جنہوں نے 50 گ ب میں آ کر سکونت اختیار کر لی اور 15یوم قبل سعدیہ دختر جمیل غوث کے بچی پیدا ہوئی تو مبینہ طور پر غربت کے باعث سعدیہ نے اپنی بہن اقراء دختر جمیل غوث سے ملکر اپنی نومولود بیٹی کو 51 گ ب کی پروین زوجہ عرفان مسیح کو 15ہزار میں فروخت کر دی۔ بعدازاں پروین نے اپنے شوہر عرفان سے ملکر نومولود بچی کو روپا چنا اور اس کے شوہر غازی سکندر کو 50ہزار میں فروخت کر دیا اور نومولود بچی کی زندگی کو دائو پر لگایا، پولیس نے نومولود کی والدہ سعدیہ’ اسکی ہمشیرہ اقرائ’ پروین اسکے شوہر عرفان اور روپا اور اس کے شوہر غازی سکندر کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




