فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ میں ڈولفن فورس کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے فہد جٹ وغیرہ نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، ڈولفن فورس نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چک جھمرہ رضوان شوکت بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام اسحاق ولد یعقوب سکنہ 46 ج ب بتایا جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔




