انتظامی یونٹس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، شرمیلا فاروقی

اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کے آپسی حالات کشمیر الیکشن کے بعد بہت کشیدہ ہیں، حالات کہیں بھی جا سکتے ہیں۔شرمیلا فاروقی نے نئے انتظامی یونٹس کی بحث سے متعلق تجویز دے دی۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انتظامی یونٹس بنانے ہیں تو بحث قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونی چاہیے، ٹی وی چینلز پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آپس کے حالات کشمیر الیکشن کے بعد بہت کشیدہ ہیں، حالات کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں