سابق چیئرمین ذوالقرنین حیدری کے بھائی کی شادی،عمائدین شہر کی بھرپور شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق چیئرمین سی سی 96 میاں ذوالقرنین حیدری کے بھائی کی دعوت ولیمہ سفائر مارکی ڈائیوو روڈ فیصل آباد میں ہوئی’ دعوت ولیمہ کی تقریب میں نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ بیرسٹرمیاں آفاق احمد طاہر’ سابق چیئرمین چوہدری منظور احمد نمبردار’ سابق ناظم آفتاب احمد پوما’ ناصر بٹ’ چوہدری ارشاد سندھو’ چوہدری حبیب الرحمن گل’ چوہدری فاروق گل’ میاں عدنان جاوید کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی ‘ سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ تقریب میں میاں ذوالقرنین حیدری اپنے صاحبزادوں ‘ بھائی اور دیگر عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کو ذہنی ہم آہنگی’ خیروبرکت اور دنیا بھر کی بھلائیاں عطاء فرمائے اور خوشیاں ان کا مقدر بنیں’ اس موقع پر میزبان میاں ذوالقرنین حیدری نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے’ آخر میں مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں